اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں کردوں کی نسل کشی کا المیہ، تئیس فروری سنہ انّیس سو اٹھّاسی کو صدام کے ہاتھوں شروع ہوا اور چھے ماہ سے بھی مختصر عرصے میں ایک لاکھ بیاسی ہزار سے زائد کردوں کا قتل عام اور چار ہزار دو سو سے زائد قصبوں اور دیہاتوں کا صفایا کردیا گیا-
انفال سے معروف اس کاروائی کے دوران صدام کی فوج کے ہاتھوں، حلبچہ، طویلا، خورمال، سید صادق، پنجوین، قلعہ درہ، سنگ سر، چوارتا، قلاچوالان، ماوت اور بادینان نامی شہروں اور علاقوں کو مکمل طور پر تباہ و برباد اور ویران کردیا گیا-
پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کے دفتر نے نسل کشی کی برسی کی مناسبت سے، اپنے ایک بیان میں حکومت عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، مجرموں کو سزائیں دے-
عراق کی پیٹریاٹیک یونین آف کردستان اپنے بیان میں اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے انفال سے موسوم اس قومی المیے کے حوالے سے کردمتاثرین کو ان کا حق دلائے گی اور اس المیے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرےگی-
.......
/169